سٹی

جلوس یوم شہادت حضرت علی رض کے انتظامات مکمل

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا یوم شہادت حضرت علی رض کنٹرول روم کا دورہ، انتظامات چیک کیے

یوم شہادت حضرت علی رض جلوس کے روٹ پر 180 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہوریوم شہادت حضرت علی رض جلوس کی مقام آغاز سے اختتام تک مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔رافعہ حیدر

لاہور (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا اورمانیٹرنگ ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔جلوس یوم شہادت حضرت علی رض کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے یوم شہادت حضرت علی رض کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات چیک کیے۔تفصیلات کے مطابق جلوس یوم شہادت حضرت علی رض کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔اس حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے یوم شہادت حضرت علی رض کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات چیک کیے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہیوم شہادت حضرت علی رض جلوس کے روٹ پر 180 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیںجن کا مقصد جلوس کی مقام آغاز سے اختتام تک مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔رافعہ حیدر نے بتایا کہ فول پروف انتظامات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی کنٹرول روم میں موجود ہوں گے۔

۔واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، سوئی گیس ،سول ڈیفنس، لیسکو، ہیلتھ،پی ٹی سی ایل،والڈ سٹی اور ایم سی ایل کے نمائندے کنٹرول روم میں موجود ہوں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button