سٹی

صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے لیسکوکی ای- کچہری

لاہور (خبرنگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر اورٹیکنیکل ڈائریکٹر عامر یٰسین کی زیرِ صدارت آج لیسکو پی ایم یو میں ای کچہری منعقد کی گئی۔ ای کچہری میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سُنیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ لیسکو کی خصوصی ای کچہری میں ڈی جی امپلیمنٹیشن ضمیر حسین کلاچی، چیف انجینئر آپریشن (ڈسٹری بیوشن )طاہر مئیو،کنسلٹنٹ پبلک ریلیشن افشاں مدثر اور ایڈیشنل ڈی جی کمپلینٹ سیل طاہر محمود فیس بک کے لائیو سیشن میں جبکہ لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی آن لائن شرکت کی۔لیسکو کی جانب سے منعقد کی جانے والی ای کچہری میں ریجن کے تمام سرکلز کے صارفین بھی اپنے مسائل کے بروقت حل کے لئے بھرپور شرکت کرتے ہیں۔آج منعقد ہونے والی لیسکو کی ای-کچہری میں مختلف نوعیت کی 220شکایات موصول ہوئیں جن میں زیادہ تر شکایات نئے میٹرز کی تنصیب اور خراب میٹروں کی تبدیلی میں تاخیر سے متعلق شکایات شامل ہیں۔ٹیکنیکل ڈائریکٹر عامر یٰسین نے موصول شدہ شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کئیں۔ٹیکنیکل ڈائریکٹر نے تمام افسران پر زور دیا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدرنے صارفین سے بھی درخواست کی کہ بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کریں۔واضح رہے کہ ہر ماہ لیسکو چیف اپنی ٹیم کے ہمراہ فیس بک پیج LESCO PMDU کے ذریعے عوام کی شکایات وصول کرتے ہیں جن کے فی الفور ازالے کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جاتا ہے۔ ای کچہری کے دوران صارفین کا اپنے پیغامات میں کہنا تھا کہ لیسکو چیف کامیاب ای کچہری کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی وجہ سے صارفین کو اپنی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ایک ایسا فورم ستیاب ہے جہاں وہ باآسانی بناء دفاتر کے چکر لگائے اپنی شکایات کو درج کرواکر ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button