انٹر نیشنل
کینیڈا میں مسجد پر حملہ

اوٹاوا: کینیڈا میں اسلامو فوبیا واقعات میں اضافہ اور صرف ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے امام مہدی اسلامک سینٹر میں ایک مشتعل شخص نے اپنی کار دروازے پر کھڑی کردی اور نمازیوں کو مسجد میں جانے سے روکنے کی کوشش کرتا رہا۔
جنونی شخص نمازیوں کے سامنے جا کر اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں نفرت انگیز نعرے بھی لگاتا رہا۔







