جرم و سزاسٹی

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کینال روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 30سالہ شہری ذیشان کے زخمی ہونے کا نوٹس

لاہور (خبر نگار)

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کینال روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 30سالہ شہری ذیشان کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او کا پتنگ بازی نے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات سامنے آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ افسران کو انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ انسداد پتنگ بازی ٹیمیں پتنگ بازوں، مینوفیکچررز اور سیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیزکر دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پتنگ بازوں،دھاتی ڈور،پتنگیں مینوفیکچر اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کی بلا امتیاز گرفتاری عمل میں لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نےآن لائن پتنگیں اور دھاتی ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2671 ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں 2661 مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 39 ہزار 450 پتنگیں اور 3118 ڈور چرخیاں جبکہ بھاری مقدار میں پتنگیں بنانے کا سامان برامد کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ،سول سوسائٹی اور والدین کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کے خونی کھیل کے خلاف مؤثر مہم چلائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران رات اور علی الصبح کے اوقات میں پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیں۔شہری پتنگ فروشی، مینوفیکچرز، پتنگ بازی کرنے والوں کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 پردیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نےوالدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں۔
*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button