پاکستانتازہ ترینسیاست

الیکشن سے متعلق حکم پر عمل کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی اِن چیمبر سماعت کے دوران وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک حکام، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے لہذا حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈفنڈ سے پیسے جاری کرنے کیلئے ایکٹ آف پارلیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل کر دیا ہے تاہم ایکٹ آف پارلیمنٹ کیلئے بل پارلیمان نے مسترد کردیا، بل مسترد ہونے کے بعد وفاقی حکومت کے پاس فنڈ جاری کرنے کا اختیارنہیں۔وفاقی حکومت کا مؤف ہے کہ وفاقی حکومت نےعدالتی حکم کےتحت اپنی قانونی ذمہ داری پوری کر دی ہے، وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کو فنڈ جاری کرنے کا حکم نہیں دے سکتی۔

سپریم کورٹ نے تمام اداروں کو 10 اپریل تک اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 اپریل کو اپنا جواب جمع کرایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button