تازہ ترینسیاست

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ایک اور انکوائری شروع

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ایک اور انکوائری شروع ہوگئی۔

عثمان بزدار پر قصبہ بارتھی میں اپنی رہائش کے قریب پرائیویٹ زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام ہے جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو 17اپریل کو طلب کر لیا۔

ہال کی تعمیر میں 2کروڑ 44لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا۔ ہال کی تعمیر کے لیے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی نہ کی گئی اور نہ ہی پرائیویٹ فریقین سے سرکار کے نام کوئی انتقال درج کیا گیا۔ عثمان خان بزدار نے ہال کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button