
لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے ڈیری فارمرز و انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کی ملک ویلیو چین میں کپیسٹی بلڈ نگ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام ڈیری پروفیشنلز کی منجمد اور فیٹ رچ (مکھن،دیسی گھی،آ ئس کریم، منجمد ڈیزر ٹ) دودھ سے بنی مصنو عات کی تیا ری کے مو ضو ع پر پانچ روز سے جاری ہینڈز آن ٹریننگ کورس کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں کیا۔ جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے شر کا اور ریسورس پرسنز کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد جنید کے علا وہ پبلک و پرا ئیو یٹ ڈیری سیکٹر و انڈسٹری سے 18 ڈیری پروفیشنلز، فارمرز، ویٹر نری ڈاکٹرز اور انٹر پرینیور نے شر کت کی۔پانچ روزہ ہینڈز آن ٹریننگ کورس کا مقصد شر کا کو ڈیری کے کاروبار میں دودھ سے بننے وا لی مختلف مصنو عات کی تیاری کی پرا سیسنگ، ویلیو ایڈیشن کے مرا حل و طریقہ کاراورآلات سے روشناس کروا نا تھا۔







