پاکستانتازہ ترینسیاست

 آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں، وزیراعظم

سابق چیف جسٹس نے مسلم لیگ ن کا راستہ روکا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں. مشکل وقت میں مدد کرنے پر چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے شکر گزار ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دن رات محنت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک دورے کئے، عالمی برادری میں مقام جادو ٹونے اور چھو منتر سے نہیں ملتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت بڑی محنت سے منصوبے مکمل کررہی ہے، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو بریک لگا دیا تھا اور یہ تمام منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے، پی ٹی آئی حکومت ملک میں صرف تباہی لائی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سادگی کو اپنانا ہوگا، پہلی بار عوام کو رمضان میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا، ایک دو مقامات پر بدنظمی ہوئی تاہم مفٹ آٹا اسکیم سے 8 سے 10 کروڑوں افراد کو فائدہ پہنچا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا، آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہماری جھولی میں ڈال دیا گیا، اگر آئی ایم ایف کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے، مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button