
وفاقی وزیر کی گاڑی کو حادثہ سیکرٹریٹ چوک اسلام آباد میں پیش آیا، مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کے سینئر افسران نے موقع پر جا کر گاڑی اور اس میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا۔
مولانا عبدالشکور کا تعلق جمیت علمائے اسلام (ف) سے تھا اور وہ این اے-51 سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔







