
والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن دو ماہ میں مکمل کرنے اور سی بی ڈی پنجاب بولیورڈ کیلئے تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ کی خدمات لئے: وزیراعظم پاکستان
لاہور(خبر نگار) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں کلمہ چوک ریموڈلنگ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔ یہ منصوبہ، جو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے کہ ماتحت بنا یاجا رہا ہے، اتھارٹی کا کلمہ چوک کی ریماڈلنگ کا مقا صد میں انڈر پاس، سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب شامل ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کو سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین اور دیگر سینئر حکام نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔
4 دسمبر 2022 کو شروع ہونے والا یہ منصوبہ اصل میں 2 جون 2023 کو مکمل ہونا تھا جس کا بجٹ تخمینہ4.2 بلین روپے ہے تاہم یہ منصوبہ شیڈول سے ایک ہفتہ قبل مکمل ہو جائے گا جس میں پی سی ون پر کوئی نظر ثانی نہیں کی گی۔ منصوبے کا کنٹریکٹر این ایل سی انجینئرز ہے اور کنسلٹنٹ نیسپاک ہیں۔

کلمہ انڈر پاس، جس کی کل لمبائی 925 میٹر ہے، علی زیب انڈر پاس بیرل کی لمبائی، 377 میٹر ہے، اور سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کی لمبائی، 280 میٹر ہے۔ سڑکوں کے نیٹ ورک، کل 4.98 کلومیٹر، کو بھی بحال کیا گیا ہے۔ مین کلمہ انڈر پاس اور اس سے منسلک ایٹ گریڈ شاہراہوں اور سروس لین کے ساتھ علی زیب روڈ اب ٹریفک کے لیے فعال ہیں۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان نے منصوبے کی ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کنٹریکٹڑ کی تعریف کی۔ انہوں نے کلمہ چوک کی ریماڈلنگ کے منصوبے کے لیے تھرڈ پارٹی ٹیکنیکل ویلیڈیشن کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا اور والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر 24 فروری 2023 کو پورا کلمہ انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ پراجیکٹ ایریا میں آنے والے تمام واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج لائنوں اور دو ویلز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ سینٹ میری پارک میں سیورج ویل کے ساتھ پانی کو برقرار رکھنے والا ٹینک بھی بنایا گیا ہے۔

انڈر پاسز کی چوڑائی، علی زیب روڈ کی چوڑائی، مین بلیوارڈ کی چوڑائی، اور سینٹ میری روڈ کی چوڑائی کو جاری ٹریفک کی آسانی کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، سی بی ڈی پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان، ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود۔ بریگیڈیئر عمر فاروقی پی ڈی این ایل سی ، این ایل سی، نیسپاک کے حکام اور اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔







