سٹیسیاست

پیٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ مسترد کرتے ہیں

عیدالفطر سے قبل عوام کیلئے پیٹرول بم نااہل حکمرانوں کا تحفہ ہے

غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کا معاشی قتل قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے قرضوں کیلئے مڈل کلاس اور غریب طبقے کو زندہ درگور کردیا ہے۔

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر سے قبل عوام کیلئے پیٹرول بم نااہل حکمرانوں کا تحفہ ہے۔ غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کا معاشی قتل قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے قرضوں کیلئے مڈل کلاس اور غریب طبقے کو زندہ درگور کردیا ہے۔ عوا م کو عید الفطر پر ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی بم گرانا ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی مہنگائی کا مزید طوفان عوام کو نگلنا شروع کردے گا۔ ظالم غلام حکمرانوں نے غربیوں سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ لوگوں پہلے ہی بدترین معاشی صورتحال کا شکار تھے ایسے میں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایماء پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی سہی کسر نکال دی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ عوام ریلیف نہیں دے سکتی تو فوری پورے ملک میں الیکشن کروائے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بھی نہ بنے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 150 میں رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد شہزاد کی طر ف سے اہل علاقہ کے اعزاز میں افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں رہنماء جماعت اسلامی و امیدوار قومی و صوبائی
اسمبلی چوہدری منظور حسین گجر، زاہد علی کھوکھر، عامر نثار خان سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button