
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کے معاملے پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ پارلیمنٹ کے سپرد کردیا، اس حوالے سے پارلیمنٹ میں منی بل پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 ارب روپے جاری کئے جائیں۔







