تعلیمسٹیسیاست

یو ایم ٹی میں یتیموں کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے افطار ڈنر اور عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

 یو ایم ٹی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان یتیم بچوں اور بزرگوں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کریں گے؛  ابراہیم حسن مراد،صوبائی وزیر بلدیات۔

لاہور(خبر نگار)  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے یتیم بچوں کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے عظیم الشان افطار ڈنر اور عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے باہمی تعاون سے کیا گیا تھا، جو کہ ملک کی نامور غیر منافع بخش تنظیموں میں سے ایک ہے اور  1990 سے مکمل طور پر انسانی خدمات کے لیے کام کر رہی ہے۔

تقریب میں ابراہیم حسن مراد، صوبائی وزیر بلدیات اور پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم مشتاق احمد نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور یو ایم ٹی کی سینئر انتظامیہ بھی موجود تھی۔ تقریب میں مختلف یتیم خانوں سے دو ہزار سے زائد یتیم بچوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جن کے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

معزز مہمانوں کی موجودگی میں ابراہیم حسن مراد، صوبائی وزیر بلدیات اور ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی نے یتیم بچوں اور بزرگوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے اور کہا کہ اس اہم اور شاندار اقدام کا حصہ بننے پر دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

 ابراہیم حسن مراد، صوبائی وزیر بلدیات اور ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ” یتیموں کے لیے اس تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے ہم دلی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں خود یتیم ہوں لہذا انکا درد بخوبی سمجھ سکتا ہوں۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ بچے ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور ہمیں ان کی صحت، سلامتی اور بہتری کو یقینی بنانے کے لیے مل جل کر کام کرناچاہیے تاکہ ملک و قوم ترقی کر سکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر ان کی زندگی میں کچھ خوشیاں اور مسرتیں لے کر آئیں گے؛ ابراہیم مراد۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ابراہیم مراد اور یو ایم ٹی انتظامیہ کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد یو ایم ٹی انتظامیہ اور ہماری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوا اور میں جناب ابراہیم مراد کا اس نیک اقدام پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے جناب ابراہیم حسن مراد کی نہ صرف تعلیم کے میدان میں بلکہ سیاست میں بھی یتیموں اور معاشرے کے دیگر کمزور افراد کی مدد کرنے کے لیے سچی لگن کو سراہا۔

یو ایم ٹی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کمیونٹی کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے ہی لگن سے کام کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ابراہیم حسن مراد کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button