جرم و سزاسٹی

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت انوسٹی گیشن افسران کا اہم اجلاس

لاہور (خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت انوسٹی گیشن افسران کا اہم اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل،ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری سمیت انوسٹی گیشن ونگ کے تمام ڈویژنل ایس پیز اور متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور نے قتل، اقدام قتل، بلائنڈ مرڈر سمیت سنگین جرائم کے زیرتفتیش مقدمات میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔سربراہ لاہور پولیس نے ایس پیز سے پینڈنگ روڈ چالان عدالتوں میں جمع کروانے کا بریک اپ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایس پیز انوسٹی گیشن قتل، اقدام قتل اور بلائنڈ مرڈر سمیت سنگین جرائم کے مقدمات کی ڈسپوزل میں مزید تیزی لائیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ سالہا سال کے پرانے زیرالتوا کیسز کی پینڈینسی کلیئرنس میں واضح بہتری آئی ہے تاہم اسے زیرو کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ ایک ماہ سے پرانا کوئی نامزد مقدمہ زیر التوا نہ ہو اور دوران تفتیش کسی بے گناہ کو ہرگز نہ پکڑا جائے ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی جبکہ گنہگار کو اس کے کئے کی سزا یقینی بنانے کے لئے زیر تفتیش و یکسو کیسز، چالاننگ شرح اور روڈز سرٹیفکیٹس پینڈینسی کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ زیر تفتیش کیسز کی بروقت ڈسپوزل میں تاخیر اور چالاننگ کی شرح میں کمی دراصل متعلقہ ایس پیز کی کمزور کمانڈ کی عکاس ہے بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ ایس پیز متعلقہ انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ بیٹھیں اور قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کے کیسز کی چالاننگ اور یکسوئی کی شرح بہتر بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو جینڈر کرائم سیل کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور خواتین بچوں کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے کیسز کی تفتیش بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سینئر انوسٹی گیشن افسران تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کے لیے پراسیکیوٹرز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔انہوں نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز سمیت تفتیشی افسران کی کارکردگی اور سائلین کے ساتھ طرز عمل پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ناقص تفتیش،تاخیری حربوں اور رشوت ستانی کی شکایات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button