چیئر پرسن پروفیسرڈاکٹر شاہد منیر نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پنجاب کے 20وائس چانسلرز کی شرکت
لاہور (خبر نگار)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن پروفیسرڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کااجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی 20 سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ۔وائس چانسلر ز کےآن لائن اجلاس میں صوبے میں کالج کی سطح پرتعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لائحہ عمل پر غور کے ساتھ سرکاری کالجز کو ڈویژنل سطح کی یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق سمیت دیگر اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وائس چانسلر ز ن اس امر اتفاق کیا کہ سرکاری کالجز کو ڈویژنل سطح کی یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق ے تعلیم کا معیار بلند ہوگا ،انہوں نے الحاق کے عمل کو ہموار کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ کالجز کے معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کالج سیکٹرز میں اصلاحات کو موثر بنائیں گے۔اجلاس میں الحاق شدہ کالجز میں پیش کی جانے والی تعلیم کے معیار کی نگرانی کے لیے نظام وضع کرنے پر اتفاق کےساتھ کالج ایجوکیشن سیکٹر میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔