سٹی

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی و پی ایچ اے کا بریفنگ اجلاس منعقد

تین ہفتوں میں میکینکل سویپرز کی تعداد بڑھنے سےسڑکوں کی صفائی میں واضح ترین فرق سامنے آئیگا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی و پی ایچ اے کا بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے شہر کی صفائی اورسرسبز و خوبصورت لاہور پر جامع بریفنگ طلب کی تھی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کوڑے کنٹینرز کو خالی کرنے کے اوقات کنٹینرز پر ہی لکھے ہونے چاہئیں۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو تا تین ہفتوں میں میکینکل سویپرز کی تعداد بڑھنے سے
سڑکوں کی صفائی میں واضح ترین فرق سامنے آئیگا۔سی ای او نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی لوپ ہولز پر قابو پانے کیلئے تیزی سے کمپنی کو ڈیجیٹائز کررہا ہے۔سی ای او صاحبدین نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام کنٹینرز کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرائے۔پی ایچ اے نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو جامع بریفنگ میں بتایا کہ پی ایچ اے نرسریز کی صلاحیت 3لاکھ پودوں سے 10لاکھ تک بڑھا لی گئی ہے۔ پی ایچ اے کے مطابق گرین ہاوسز سے پھولدار پودے سال کے سب موسموں میں دستیاب ہونگے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے پی ایچ اے کو ایریاز فراہم کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ گرین ہاوسز بنائے جا سکیں۔ کمشنر لاہور کو پی ایچ اے کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے نے لاہور میں پھولوں کی کیاریوں کو دوگنا کرلیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پھولوں کی کیاریوں کی تعداد 7649 سے 14865ہوگئی ہیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی جی پی ایچ اے طاہر یسین وٹو، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی صاحبدین ڈوگر اور ایل ڈی اے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button