پاکستانتازہ ترینسیاست

پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع

لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت نےساڑھے12 کروڑروپے کی کرپشن کے مقدمہ میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کرپشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا،عدالت نے مرکزی ملزم کو ڈسچارج کر دیا ہے۔

سماعت کے دوران اینٹی کرپشن کے وکیل نےدرخواست ضمانت پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن کے براہ راست ثبوت ہیں۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button