تعلیمسٹی

ویٹرنری یونیو رسٹی نے پرو فیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب کی مدت ملازمت مکمل ہو نے پر الودا عی تقریب کا انعقاد کیا

لاہور(خبر نگار) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورنے گذشتہ روز نامور ما ئکرو بیا لو جسٹ / ڈیزیز انویسٹی گیٹر/ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ما ئکرو بیا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب کی مد ت ملا زمت مکمل ہو نے پر الودا عی تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد سمیت ڈینز، پرنسپلز، مختلف شعبہ جات کے ڈا ئریکٹرز/چیئرپرسنز، ممبرز(سینڈ یکیٹ، اکیڈیمک کونسل، ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ)کے علا وہ ایڈمنسٹریٹیو سٹاف اور یونیورسٹی کے تمام کیمپسز سے فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
الودا عی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمدنے پرو فیسرڈاکٹرطاہر یعقوب کی ویٹر نری یونیورسٹی کے لیئے اُن کی فیلڈ سے متعلقہ شعبہ میں ادا کی گئی گراں قدر تعلیمی و تحقیقی خد مات کو سرا ہا اور پوسٹ ریٹا ئر منٹ لا ئف کے حوا لے سے نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا۔ اُ نہو ں نے پروفیسر طاہر کی شعبہ ویٹر نری ایجو کیشن اور ما ئکرو بیا لو جی کی در س وتد ریس کے علا وہ یونیورسٹی کی تر قی میں پیش کی گئی خدما ت کو سرا ہتے ہو ئے خرا ج تحسین پیش کیا نیز کہا کہ ڈاکٹر طاہر یعقوب دوسرے اسا تذہ کے لیئے بھی رول ما ڈل ہیں۔

قبل ازیں ڈائریکٹر کوا لٹی آپریشن لیب پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انجم نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب کی شعبہ ما ئکرو بیا لو جی میں بطور ماہر استاد اور ایک نا مور تحقیق کار ما ئکرو بیا لو جسٹ و ڈیزیز انویسٹی گیٹر35 سا لہ پیشہ وارانہ خد مات کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتا یا۔اُ نہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر نے نیشنل و انٹر نیشنل فنڈنگ ایجنسیوں سے حا صل کر دہ چار سو ملین روپو ں کے بیس تحقیقی پراجیکٹس پر بطور لیڈ انویسٹی گیٹر کام کر چکے ہیں اس کے علا وہ وہ 21 پی ایچ ڈی اور 138 ایم فل کے طلبہ کو بھی سپر وا ئز کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button