ترقی پانے والوں میں 72 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 17 ہیڈکانسٹیبلز اور 04 جونیئر کلرک شامل ہیںبروقت ترقی ہر ملازم کابنیادی حق،کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ
لاہور(خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس دوست ویژن کے مطابق لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔مربوط پروموشن سسٹم کے تحت آئندہ دنوں میں مزید افسران اور اہلکاروں کو ترقی دی جائے گی۔لاہور پولیس کے مزید 72 اے ایس آئیز، 17ہیڈ کانسٹیبلز اور 04 جونیئر کلرکس کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں گزشتہ دنوں پرموشن بورڈ کے اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر اور ایس ایس پی انوسٹی انوش مسعود چوہدری پروموشن بورڈ میں شامل تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پرموشن بورڈ میں 72 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز،17ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی جبکہ 04 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کئے۔ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن ونگز اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں پروموشن بورڈ کے دوران اے ایس کی ترقی کے83،ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کے 58 جبکہ جونیئر کلرکس کی ترقی کے 13کیسز زیر غور آئے تھے۔کلیئر قرار دیئے گئے 72 اے ایس آئیز،17 ہیڈ 52 کانسٹیبلز اور 04 جونیئر کلرکس کی اگلے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہور پولیس کی مختلف برانچز میں سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں کاشف فاروق، اعجاز حسین، محمد افضل اور انصار باری شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور شہریوں کی بھلائی اور خیر کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ملازمین کی ترقیوں کے معاملات تیزی سے طے کئے جا رہے ہیں۔ملازمین کی بروقت پروموشن سے شہریوں کی خدمت اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی۔ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ بروقت ترقی ہر آفیسر کا بنیادی حق ہے،ترقی ملنے سے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عہدہ بڑھنے سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے پولیس افسران بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ نےپولیس افسران اورجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ مزید ترقی کے لئے محکمانہ کورسسز باقاعدگی سےمکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران اور اہلکار شہریوں اور سائلین کے ساتھ عزت سے پیش آئیں اور انہیں انصاف دیں۔شہریوں کی بھلائی اور خیر کےلئے مزید دلجمعی سے محنت کریں۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ کسی بھی رینک کے ماتحت افسران اور اہلکار محکمانہ اورذاتی مسائل کے حل کےلئے بلاجھجک ان کے دفتر آئیں، وہ ہمہ وقت دستیاب ہیں۔