
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید نے محنت کشوں کی ہمیشہ طرفداری کی تھی آج بدترین مہنگائی کی وجہ سے محنت کش طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے ، پیپلز پارٹی کی حکومت نے وفاق میں بینظیر ایمپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم کے تحت سرکاری صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو شراکت دار بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا ۔
ملک کے تمام محنت کش بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیکر ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔







