قوم انتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے انشاء اللہ ہماری قیادت مایوس نہیں کریگی۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیائالدین انصاری ایڈوکیٹ کا پی پی 168 میں دستک مہم تقرب سے خطاب
لاہور ( خبرنگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیائالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ کی پالیسیاں یکساں اور عوام دشمنی پر مبنی ہیں۔ ان سب کا ملک کو آئی ایم ایف اور امریکا کی غلامی میں رکھنے پر اتفاق ہے۔ نااہل حکمرانوں نے ڈالروں کے عوض آئی ایم ایف کی غلامی میں قوم کو مہنگائی کی چکی میں پس کررکھا دیا ہے۔ آٹا، دال روٹی اور علاج و معالجہ کا حصول ملک کے غریب اور مزدور طبقے کیلئے ہر گزارتے دن کیساتھ ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ملک کا غریب اور مزدور 75 سال سے غربت اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ موجودہ حکمرانوں اور سیاستدانوں میں اہلیت اور صلاحیت نہیں کہ عوام کو خوشحال زندگی دے سکیں۔ جماعت اسلامی کی امانت و دیانت والی قیادت ہی ملک کو کرپشن فری اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 168 رحمان پورہ دستک مہم ”تقریب سے خطاب کرتیہوئے کیا۔ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور اظہر بلال، نائب امیر جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ، امیر پی پی 168 مستقیم معین نے بھی شرکاء تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر قائدین نے مزید کہا کہ ملک بے یقینی کا شکار اور اندرونی و بیرونی خطرات کی زد میں ہے، مہنگائی، بدامنی سے عوام کا برا حال،روٹی کی قیمت آسمان کی جانب اور غریب زمین میں دھنس رہا ہے‘ آئینی، سیاسی و معاشی بحران نے لوگوں کیلئے جینا اورمرنا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا ملک پر مسلط حکمرانوں میں اہلیت نہیں، قوم کے پاس ملک میں بہتری لانے اور اسے کرپشن فری کلین گرین پاکستان بنانے کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔قوم اب جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے انشاء اللہ ہماری قیادت مایوس نہیں کریگی۔