لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری سعدیہ سہیل رانا شنیلا روت ڈاکٹر نوشین حامد معراج روبینہ جمیل رخسانہ نوید ام البنین زری رحمان روبینہ شاہین نے گزشتہ روز زمان پارک کیمپ میں عید ملن پارٹی میں خواتین کارکنان و عہدیداران کی بڑی تعداد سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سیاہ دور اقتدار میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے تمام خوشیاں چھین لی ہیں حکمران ٹولہ اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے جب کہ غریب عوام کے گھروں پر فاکے پڑے ہوئے ہیں اس وقت پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کا ڈنکا بج رہا ہے عوام کی عید کی خوشیوں میں مہنگائی کی آگ لگانے والی ن لیگ ، پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی کرپٹ سیاسی جماعتیں عوام کے پاس جانے کی بجائے منہ چھپاتی پھر رہی اور الیکشن بھاگنے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہی ہیں 14 مئی کو پی ٹی آئی پنجاب بھر میں کلین سویپ کر کے ثابت کرے گی کہ قوم چئیرمن عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ باشعور پاکستانی قوم ملک میں تبدیلی لانے کے لئے تیار ہے
Greetings! Very useful advice in this particular article! Its the little changes that will make the biggest changes. Thanks for sharing!