
ماڈل ٹاؤن میں یکم مئی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ مزدوروں کے لیے ریلی نکال رہا ہے، تم صرف پاکستان کیخلاف سازش کرنا بند کردو مزدوروں کا بھلا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کی راہ میں میں صرف ایک شخص حائل ہے اور وہ ہے عمران خانمشکل حالات کے باوجود وزیراعظم نے کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے کی، مزدور کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار روپے ہونی چاہئے، پاکستان کو چلانے میں جتنا مزدور کا ہاتھ ہے اتنا کسی اور کا نہیں۔
ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتا ہے میں جیت جاؤں یا ہار جاؤں ملک چلنے نہیں دوں گا، عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا پلان ناکام ہوگیاآج پاکستان میں معیشت کا برا حال ہے اور ترقی جام ہوچکی ہے، اسی لیے پی ٹی آئی الیکشن کی جلدی نہیں ان کو یہ جلدی صرف یہ ہے کہ ان کے ہوتے ہوتے الیکشن ہوجائیں ورنہ انہیں جتانے والا کوئی نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کے لیے پیسے پکڑ رہا ہے، چور کا بیٹا چور، والد صاحب نے کیسی ٹریننگ دی ہوئی ہے، ثاقب نثار مجھے بتاؤ کہ پاناما کیس کے عوض تم نے کیا لیا







