پاکستانتازہ ترینسیاست

عمران خان کے دور میں مزدورو اور تنخواہ دار طبقے پر تاریخی ظلم ہوا

مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی، مزدور خوشحال تو پاکستان خوشحال ہوگا، اگر عوام نے مینڈیٹ دیا تو ملک بھر کے محنت کشوں کے لیے بینظیر مزدور کارڈ جیسی اسکیمیں شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی محنت کش ہیں، آج کا دن شکاگو کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت اور پاکستان کے محنت کشوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے ملک میں پہلی بار مزدور پالیسی کا اجراء اور ٹریڈ یونینز کے حقوق کو متعارف شہید بھٹونے کرایابلاول کا کہنا تھا کہ یوسی سطح پر انسدادِ غربت پروگرام کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو غربت کی دلدل سے باہر نکالنا بھی عوامی حکومت کا طرہ امتیاز ہے، ملک کے مزدور و محنت کش طبقے زیادہ سے زیادہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر اسے مزید طاقتور بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button