
اظہار یکجہتی کیلئے راوی روڈ سے مینار پاکستان تک ریلی میں مزدوروں کی کثیر تعداد شرکت
لاہور(خبر نگار)مزدوروں کے عالمی دن پر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ القادری کی زیر قیادت راوی روڈ سے مینار پاکستان تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں مزدوروں سمیت مقامی شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی جنہوں نے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے، اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹراے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ الحاج قیصر امین بٹ نے کہاکہ آج کے دن محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں،مہنگائی کے اس سنگین دور میں حکومت کو مزدوروں کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔چیئرمین ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ الحاج قیصر امین بٹ نے لیبر ڈے کی مناسبت سے مزدوروں کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا،الحاج قیصر امین بٹ نے مزدوروں کے ساتھ ملکر کھانا کھایا، مسائل بھی سنے،جہاں مزدوروں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ریلی میں الحاج محمد سلیم بٹ، جاوید بٹ، مرزا شہباز، میاں مہران، تجمل شاہ، مرزا حبیب، مرزاتوصیف، رومی چوہدری، حبیب میاں، محمد شاہد، سکندر خان، احسن کمال سمیت دیگر معززین علاقہ اور مزدوررہنما بھی شریک تھے۔ ریلی کے اختتام پر قاری امجد قادری نے ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔







