کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہورہی ہے۔تمام اے سیز اپنے علاقوں کا دورہ کریں
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہورہی ہے۔ مزید بارش کا امکان ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سیز اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔ تیز بارش کی صورت میں انتظامات مکمل کریں۔ واسا اور ایم سی ایل ڈی مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہوں۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ڈسپوزل اسٹیشنز، جینسنگ سیٹس مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سیز، واسا ڈائریکٹرز اور زونل افسران مکمل طور پر رابطہ میں رہیں۔ تمام سورنگ پوائنٹس پر ہنگامی مراکز فعال اور مشینری موجود ہونی چاہئے۔ ہنگامی صورتحال میں واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فوری ریسپانس دیں گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام انڈرپاسز سے بارشی پانی کا نکاس فورا ہونا چاہئے۔
ٹیمیں موجود رہیں۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب مشینری اور افرادی وسائل دستیاب رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سڑک پر پانی جمع ہونے کی اطلاع واسا کنٹرول کو دیجائے۔ فوری ردعمل دیا جائے۔