سٹی

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعہ پرملک بھر کے محنت کشوں نے آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام ملحقہ تنظیموں کے نمائندگان اور کارکنوں کے ہمراہ خصوصی مظاہرے اور ریلیاں منعقد

صنعتی ،تجارتی،بینکوں اور صحافیوں کی اْجرتوں و پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیاجائے۔خورشید احمد جنرل سیکرٹری

لاہور(خبرنگار) یکم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعہ پرملک بھر کے محنت کشوں نے آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام ملحقہ تنظیموں کے نمائندگان اور کارکنوں کے ہمراہ خصوصی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کیں لاہور میں سینکڑوں محنت کشوں نے پریس کلب کے سامنے زبردست ریلی منعقد کی جس میں واپڈا محکمہ بجلی، ریلوے، ایریگیشن،ٹیکسٹائل، پی ڈبلیو ڈی، ٹرانسپورٹ، انجینئرنگ، بینکوں اور پی ٹی سی ایل کی یونینوں کے نمائندگان اور کارکنوں نے شرکت کی کارکنوں نے قومی پرچم اور اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین ملک میں عام بے روزگاری، کمر توڑ مہنگائی، بڑھتی ہوئی غربت ، معاشرہ میں جاگیرداری و سرمایہ داری اور قومی اداروں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف زبردست احتجاج کرتے رہے اس ریلی کو خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان، چوہدری انور، اْسامہ طارق، خوشی محمدکھوکھر، نیاز خان،محمد الیاس، حسن محمد رانا،صلاح الدین ایوبی ،حسن منیر بھٹی،نوشیر خان،جاوید اقبال ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے خطاب کیا ریلی میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پْرزور مطالبہ کیاگیا کہ وہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری ،غربت میں اضافہ، سماج میں امیر وغریب کے مابین بے پناہ فرق دور کرنے اور قومی اداروں کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کام پر محنت کشوں کو المناک حادثات وپیشہ وارانہ بیماریوں سے تحفظ دلائے صنعتی ،تجارتی،بینکوں اور صحافیوں کی اْجرتوں و پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیاجائے محنت کشوں کے تنظیم سازی کے حقوق کا تحفظ کیاجائے- فرسودہ مزدور قوانین میں ترقی پسندانہ اصلاحات کی جائیں – کنٹریکٹ ، عارضی، ڈیلی لیبر،ورکچارجڈ ملازمین کو ریگولر کیاجائے-

دوسری قرارداد کے ذریعے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور محب الوطن عناصر سے پْرزور اپیل کی کہ وہ ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری، بے پناہ مہنگائی کا خاتمہ کرنے اور پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کے بھاری بوجھ سے آزاد کرائیں اورپاکستان میں معاشی و سماجی مساوات، محنت کی عزت پر مبنی نظام قائم کرنے کے لئے قومی خود کفالت اپنا کر ان مقاصد کی تکمیل کرائیں سماج میں کمسن بچوں سے محنت،جبری مشقت اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیاجائے محنت کشوں کو پالیسی ساز اداروں میں نمائندگی دی جائے اجلاس میں ملک کے دفاع اور دہشت گردی کو روکنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیروترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لئے دعا کی گئی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button