پاکستانسٹیسیاست

ملک میں آٹھ کروڑ مزدور صحت تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

مزدور ملکی معیشت اوراس کی تعمیر و ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

نائب صدرنیشنل لبیر فیڈریشن و چیئرمین ریلوے پریم یونین اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کامال روڈ پر مزدور ریلی سے خطاب

لاہور (خبر نگار)نائب صدرنیشنل لبیر فیڈریشن و چیئرمین ریلوے پریم یونین اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت آٹھ کروڑ سے زائد مزدور صحت و تعلیم اور انسانی بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔مزدور ملکی معیشت اوراس کی تعمیر و ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ مزدور کو بنیادی انسانی حقوق دیئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ مزدور ہی دن رات محنت کرکے ہر شعبے اور سیکڑمیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لبیر فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر مال روڈ پر عظیم الشان مزدور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میںامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، نیشنل لبیر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی ، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن ،صدر نیشنل لبیر فیڈریشن پنجاب امین مہناس ، ریلوے پریم یونین مرکزی ، صوابی اور ضلعی عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں سرکاری اور نجی سیکٹرز میں کام کرنے والے مزدوروں نے شرکت کی ۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ قیامت خیز مہنگائی میں مزدور کیلئے دو قت کی روٹی کا کمانا مشکل ترین امر ہوچکا ہے ۔

مزدور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے پریشان ہے ایسے میں وہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور علاج معالجہ کیسے ممکن بنانا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 75 سالوں سے حکمران طبقہ اور سرمایہ دار اشرفیہ نے مزدوروں کے حقوق کو بے دردی سے دبایا ہے ۔ حکمرانوں نے حسی کی چادر اوڑ رکھی ہے۔ جنہیں اپنے علاوہ عوام کی پریشانیوں اور دکھ درد کا اساس تک نہیں ہے ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت نجی و سرکاری سطح پر مزدور کی 35ہزار ماہانہ تنخواہ اور اس کی فلاح و بہبود کیلئے فی الفور اقدامات کرے اور مزدوروں کی صحت و تعلیم
اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button