
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےزرداری ہاؤس اسلام آباد میں ن لیگ ،پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ق اور دیگرسیاسی زعما نے ملاقاتیں کیں۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والوں میں مظفرگڑھ سے سابق ایم پی اے سید ہارون احمد سلطان بخاری ، وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ ، خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ،مظفرگڑھ سے پی پی 271 سے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اوربہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد شامل ہوگئے۔







