سٹی

ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا شہر کے مختلف پارکوں اور مختلف علاقوں کی گرین بیلٹوں کا دورہ

لاہور (خبر نگار)ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے شہر کے مختلف پارکوں اور علاقوں کی گرین بیلٹس کا دورہ کیااورپارکوں میں پارکنگ فیس، انجینئر نگ کے کام اور گرین بیلٹس پر ہارٹیکلچر کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی پی ایچ اے نے پی ایچ اے افسران کو پارکوں میں صفائی ستھرائی،ہارٹیکلچر کے کام کو بہتر بنانے،پارکوں میں پارکنگ فیس کی وصولی کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس اورانجینئرنگ کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس حوالے سے ڈی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے مین شاہراؤں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کام جاری ہے۔ مین شاہراؤں کی خوبصورتی کیلئے گرین بیلٹس پررنگ رنگا پھولوں کے پلانٹرز لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں میں پارکنگ فیس کے چیک اینڈ بیلنس کو موثر بنانے کیلئے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔ پارکوں صفائی ستھرائی، پارکنگ فیس اور گرین بیلٹس کی نگہداشت کے کام کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button