سٹیسیاست

پاکستان تحریک انصاف کےسابقہ اراکین کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقوں کے مختلف علاقوں میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ڈاکٹر سیمی بخاری شنیلا روت نے انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقوں کے مختلف علاقوں میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیاب ریلیوں نے امپورٹڈ حکومت کے ہوش اڑا دیئے ہیں عوام نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کی سرپرستی میں سیاسی حریفوں کو دبانے کے لیے پھیلتی ہوئی لاقانونیت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے اگر حکمرانوں نے اب بھی ائین کے مطابق الیکشن نہ کروائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو پھر چئیرمن عمران خان کی قیادت میں پوری قوم ائین کی پاسداری اور سپریم کورٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر ہوگی اور حکومت کو مزید ایک دن بھی کام نہیں کرنے دے گی اگر امپورٹڈ حکومت کی یہی ضد ہے کہ الیکشن ایک ہی دیں ہوں تو فوری قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں توڑیں اور ایک ہی دن الیکشن کی تاریخ دیں اس کے علاوہ ہمیں کوئی بھی حل قبول نہیں یوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button