سٹیسیاست

نااہل ترین حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیل کرخود اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وقت کی نااہل ترین حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیل کرخود اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے حواریوں کو عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر انہیں شرم آنی چاہیے قمر زمان کائرہ اور عطا تارڑ کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں آصف زرداری اور نواز شریف ٹولے نے ملک کو شدید بحرانوں اور عوام کو مہنگائی کے طوفانوں میں صرف دھکیلا ہے

بلاول اور مریم کے بونے اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے قوم سے صبح و شام جھوٹ بولتے ہیں قمرزماں کائرہ جعلی بڑھکیں لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے
پیپلر پارٹی اور نون لیگ نے ملک کی تباہی پھیر کر رکھ دی ہے زرداری اور نوازشریف کے حواری عمران خان کی بڑھتی ہوئی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button