سٹی

پی ایچ اے اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران کا قومی ورثے کے تحفظ کیلئے اجلاس

لاہور (سپیشل رپورٹر)پی ایچ اے اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران کا قومی ورثے کے تحفظ کیلئے اجلاس پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں منعقد ہوا۔ ڈی جی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فاریہ تجمل کی وفد کے ہمراہ پی ایچ اے ہیڈکواٹر آمد ہوئی۔ اجلاس میں قومی ثقافتی ورثے شالیمار باغ کے ڈئزائن کی اصل بحالی اورمزیدخوبصورتی کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شالیمار باغ سیاحوں کیلئے بہترین سیروتفریح کا پلیٹ فارم ہے۔پی ایچ اے اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ باہمی اشتراک کیساتھ شالیمار باغ کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے مزید کہا کہ شالیمار باغ میں قومی ورثے کے تحفظ کیلئے ہارٹیکلچر سمیت دیگر تعمیراتی کام جاری ہے۔ شالیمار باغ میں ہارٹیکلچرسمیت دیگر کاموں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button