
الیکشن کمیشن نے پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے صدررہیں گے،مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کےآئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ۔فیصلےمیں قراردیا گیا ہےکہ مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم خلاف قانون ہے۔
چوہدری پرویز الہیٰ اوران کے ساتھیوں نے تحریک انصاف سے مل جانے کےبعد چوہدری شجاعت کو صدارت سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا تاہم کمیشن نے ان کی استدعا نامنظور کر دی ہے۔







