
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیب میں عمران خان کیخلاف انکوائری چل رہی تھیں، جس میں 50 ارب روپے قومی خزانے کو نقصان کا معاملہ ہے، القادر ٹرسٹ میں 5 ارب روپے کی جائیداد ان کے نام پر ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بات درست ہے، سارا معاملہ دستاویزات میں ہے، کچھ عرصہ قبل دستاویزات پیش کی تھیں،گر یہ شامل تفتیش ہوجاتے تو بڑا ڈاکیومنٹڈ کیس ہے اس میں گرفتاری کے بغیر ریفرنس عدالت میں پیش کیا جاسکتا تھا
عمران خان کی گرفتاری کا دفاع کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی خزانے کو واضح طور پر 50 سے 60 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا، دوسروں پر الزامات لگانے والا خود اس وقت کرپشن کررہا تھا، توشہ خانہ میں کروڑوں اربوں روپے وصول کررہا تھا، یہ دونوں کیسز ڈاکیومنٹڈ ہیں







