جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور پولیس کی کرائم میٹنگ

آئی جی پنجاب کی انویسٹی گیشن ونگ، ملزمان کی گرفتاری، شناخت اور ریکوری امور مزید بہتر بنانے کی ہدایت،جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے نائٹ پٹرولنگ سسٹم کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں لاہور پولیس کے تمام ونگز کی چار ماہ کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کی۔ آئی جی پنجاب نے انویسٹی گیشن امور، ملزمان کی گرفتاری، شناخت اور ریکوری امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انوسٹی گیشن کیسز فوری چالان اور مقدمات یکسو کرکے مظلوم کو انصاف فراہم کریں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ غریب آدمی کا پرچہ ہر صورت درج ہو گا، کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے پنجاب بھر میں افسران و اہلکاروں کی مزید پروموشن کا سلسلہ شروع ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے جذبہ جہاد سے کام کرنا ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تحفظ سنٹرز کے ذریعے بے گھر بچوں، خواتین، ٹرانسجینڈرز، ذہنی معذور افراد کو سوشل پروٹیکشن فراہم کی جا رہی ہے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے نائٹ پٹرولنگ سسٹم کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پٹرولنگ گاڑیوں میں نصب کئے گئے جدید کمپیوٹر سسٹم کی بدولت گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کا عمل بہتر ہوا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاء اینڈ آرڈر، جرائم کنٹرول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل سے ڈی آئی جی رینک افسران واہلکاروں کیلئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران زخمی افراد کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان دئیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ نئے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو 50 لاکھ روپے اور سی سی ون بطور انعام دئیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک کریمنلز کی سرکوبی کرنے پر ایس ایس پی سی آئی اے کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی آپریشن کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت ملک، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصرفیروز سمیت لاہور پولیس کے تمام ایس پیزاور سینئر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button