
کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ ہم عمران خان کو دو ہفتے کیلئے عبوری ضمانت دے رہے ہیں، بشری بی بی کی انکوائری رپورٹ نہ ملنے کی درخواست پر بھی نیب کو نوٹس جاری کردیے گیے۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ضمانت کی درخواست دائر کر رہے تھے جب گرفتاری ہوئی۔
انکوائری رپورٹ دی جاتی تو ہم اسے چیلنج بھی کرتے۔ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ گرفتاری سے پہلے تک کوئی انکوائری رپورٹ نہیں دی گئی۔







