سٹی
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے نامور ڈرامہ نویس، اداکار و استاد شعیب ہاشمی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(خبر نگار)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے نامور ڈرامہ نویس، اداکار و استاد شعیب ہاشمی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ہاشمی ٗ نے لازوال ڈرامے لکھے،وہ ایک عظیم استاد تھے۔الحمراء نئی نسل میں شعیب ہاشمی کے فن کو منتقل کرنے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرئے گا۔شعیب ہاشمی نے الحمراء میں بھی بطور سیکرٹری اپنی خدمات شاندار انداز میں نبھائیں۔حکومت نے شعیب ہاشمی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ ِ امتیاز سے نوازا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور انکے لواحقین کو صبر دے۔