مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے جمنیزیم ہال میں 34ویں نیشنل گیمز کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تائی کوانڈو کے تربیتی کیمپ کا بھی دورہ کیاسینئر کوچز اتھلیٹس کو جدید خطوط پر تیاری کرارہے ہیں،امید ہے ہمارے کھلاڑی وکٹری سٹینڈ پر ہوں گے،مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض
لاہور( خبر نگار) مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے بدھ کے روز مریدکے میں زیر تعمیر فٹ بال گرؤانڈ اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور تعمیر اتی کام کا جائزہ لیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا نے فٹ بال گرؤانڈ اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ و دیگر افسران بھی موجود تھے، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے افسران کو فٹ بال گرؤانڈ اور ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرنیکی ہدایت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ مریدکے میں فٹ بال گرؤانڈ کی تعمیر سے کھلاڑیوں کو بہترین سہولت میسر آئیگی اور فٹ بال کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کو جدید بنا رہے ہیں، کھلاڑیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے بغیر سپورٹس کی ترقی ناممکن ہے، ہر کھلاڑی کو ان کے گھر کی دہلیز پر سپورٹس سہولیت فراہم کررہے ہیں۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے جمنیزیم ہال میں 34ویں نیشنل گیمز کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تائی کوانڈو کے تربیتی کیمپ کا بھی دورہ کیا اور تائی کوانڈو میچز و اتھلیٹس کی ٹریننگ کے عملی مظاہرے دیکھے، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اتھلیٹس سے کیمپ میں مہیا کی گئی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، سینئر کوچ رئیس الرحمان نے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کو کیمپ بارے بریفنگ دی،
کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اتھلیٹس کو نیشنل گیمز کی تیاری کیلئے بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، نیشنل گیمز میں ملک بھر کے اتھلیٹس تیاری کیساتھ آئیں گے اس لئے مقابلہ سخت ہوگا،سینئر کوچز اتھلیٹس کو جدید خطوط پر تیاری کرارہے ہیں،امید ہے ہمارے کھلاڑی وکٹری سٹینڈ پر ہوں گے۔