
چوہدری شجاعت حسین کا حکومت سے پی ٹی آئی پرپابندی کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ہاؤس سے لاہور پریس کلب تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی،
چودھری شجاعت نے کہا کہ نو مئی کو جو ہوا پچھتر سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا،
انہوں نےکہا کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار ہیں ،جو ان کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا۔
اس معاملے میں تمام جماعتیں ایک ہیں ،جن لوگوں نے آرمی تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔







