انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسیاستکاروبار
100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا افتتاح کردیا گیا
وزیراعظم اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سرحدی مارکیٹ اور بجلی کی فراہمی کا افتتاح کردیا۔ انجینئر خرم دستگیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایرانی صدر سے تمام باہمی معاملات پر بات چیت ہوئی،
بجلی ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے آگے بڑھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، ایرانی صدر سے ملاقات میں سی پیک کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کیں۔۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کو پھر پاکستان آنے کی دعوت دی اور انہوں نے اسے قبول کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 100 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ تاخیر کا شکار رہا، ہمارے وزیر توانائی ایران گئے اور ایرانی صدر نے بھی اس معاملے پر ذاتی دلچسپی لی۔
منصوبے کے افتتاح کے بعد ایران سے گوادر کو روزانہ 100 میگاواٹ بجلی ملے گی۔