
آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر غلام فرید سے انسپکٹر اقبال خان کے علاج معالجے بارے آگاہی حاصل کی،اقبال خان کے علاج معالجے اور بحالی صحت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی پولیس کے بہادر غازی ایس ایچ او انسپکٹر اقبال خان کی عیادت کیلئے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر اقبال خان کو گلے لگایا، پیار کیا، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر غلام فرید سے انسپکٹر اقبال خان کے علاج معالجے بارے آگاہی حاصل کی، ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او سرگودھا کو انسپکٹر اقبال خان کے لئے فوری امدادی رقم فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے غازی انسپکٹر اقبال خان کے لئے مزید 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا، آئی جی پنجاب نے غازی انسپکٹر کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر اقبال خان محکمہ پولیس میں جرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی، شاندار کارکردگی پر حکومت سے میڈل کی سفارش کریں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اقبال خان کے علاج معالجے اور بحالی صحت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر اقبال خان کو سرکاری ایمبولینس میں ان کے گھر پہنچانے کی ہدایت دی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اقبال خان ایس ایچ او تھانہ پیر پہائی میانوالی تعینات تھے۔ انہیں پہاڑی علاقے میں اشتہاری ڈاکوؤں پر ریڈ کے دوران جسم کے مختلف حصوں پر 05 گولیاں لگیں، غازی انسپکٹر اقبال خان کو وزیراعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے میانوالی دورہ کے بعد لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،

انسپکٹر اقبال خان نے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور صحت یابی کے بعد اشتہاری ڈاکوؤں کے گرفتاری کے لئے دوبارہ اسی جوش و جذبے سے کوشش کرنے کا عزم کا اظہار کیا ۔۔








An interesting discussion is definitely worth comment. I believe that you ought to write more on this topic, it may not be a taboo matter but usually people dont speak about such subjects. To the next! Cheers!!
xtkrNdKHqh
NRQjIelVhnz
LKauSpzUTqRfMJ
monte casino cinema
References:
personalbookmark.space
References:
Bay area casinos https://lucerne-casino.online-spielhallen.de/
References:
Casino USA PayPal schweizer spielhallen
References:
Hard rock casino vegas https://adhe.com.br