وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان فتنے کانام ہے، قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثنااللہ نے کہا کہ ایک سال سے نفرت کی سیاست کی جارہی تھی، مخالفین کوگالیاں دینے،چور ڈاکو کےالقاب سےپکارا جارہا تھا، لوگوں کو پٹرول بم بنانےکی ٹریننگ دی گئی۔
9 مئی کے واقعات سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ملک بھرمیں جوواقعات ہوئےاس میں499ایف آئی آرہوئیں،88 ایف آئی آراینٹی ٹیرارسٹ ایکٹ کےتحت درج ہوئیں جبکہ باقی411ایف آئی آرزدیگر مقدمات میں درج کی گئیں۔ پنجاب میں2ہزار588، کےپی میں ایک ہزار افراد کو گرفتارکیاگیا،
راناثنااللہ نے کہا کہ یہ جو یہ6سے8ماہ میں جو کچھ کہتے رہے ہیں وہ سب کےسامنے ہے، ان لوگوں نے ایسا عمل کروایا جوپوری قوم کیلئے دکھ کا باعث بنا
لوگ عمران سے علیحدگی کا اعلان کررہے ہیں کہاجارہاہے دباؤہے، فیاض الحسن چوہان نے جوچارج شیٹ پیش کی کیایہ بھی دباؤتھا؟ مسرت چیمہ اورجمشید چیمہ نے بھی کہا یہ منفی سیاست تھی، ہم بھی جیلوں میں تھے تو کیامئی اور جون ٹھنڈاہوگیا تھا۔
پی ٹی آئی پر پابندی کا حکومت ریفرنس دے سکتی ہے، فیصلہ کو سپریم کورٹ دے