انٹر ٹینمنٹسٹی

ورلڈ فوگرافی ڈے کی مناسبت سے الحمراء اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصوری نمائش کا انعقاد ہوگا

فوٹو گرافی ٹرپ میں 200سے زائد فوٹو گرافر نے لاہور کی عظمت کو دریافت کیا۔

اپنی تاریخ و تمدن سے دنیا اور نوجوان نسل کو روشناس کروانا الحمراء کی خوبصورتی ہے۔تہذیب و تمدن کو اُجاگر کرتی سرگرمیاں الحمراء ،ٹی ڈی سی پی، والڈ سٹی ،پی ایچ اے اور محکمہ اوقاف کے مشترکہ تعاون سے پیش کی جا رہی ہیں۔

لاہور (خبرنگار)ورلڈ فوگرافی ڈے کی مناسبت سے الحمراء اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصوری نمائش کا انعقاد بروز سوموار دوپہر 2بجے ہوگا۔تصوری نمائش عالمی فوٹو گرافی کے دن کی مناسبت سے سجائی جائے گی۔فن وثقافت اور تاریخ بدزیعہ کیمرہ کے تھیم سے تمام سرگرمیوں کا منعقد کی جا رہی ہیں۔ورلڈ فوگرافی ڈے کے حوالے سے فوٹو گرافرز کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی۔تہذیب و تمدن کو اُجاگر کرتی سرگرمیاں الحمراء ،ٹی ڈی سی پی، والڈ سٹی ،پی ایچ اے اور محکمہ اوقاف کے مشترکہ تعاون سے پیش کی جا رہی ہیں۔فوٹو گرافی ٹرپ میں 200سے زائد فوٹو گرافر نے لاہور کی عظمت کو دریافت کیا۔انکی تصاویر پر مبنی نمائش الحمراء کلچرل کمپلیکس اوپن ائیر تھیٹر گیلری کی زنیت بنیں گی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ اپنی تاریخ و تمدن سے دنیا اور نوجوان نسل کو روشناس کروانا الحمراء کی خوبصورتی ہے،الحمراء پاکستان کے حسن کا عکاس ہے۔ فوٹو گرافر کو لاہور فورٹ،وزیر خان مسجد،بادشاہی حمام،دہلی گیٹ، موچی گیٹ،اکبری گیٹ،بادشاہی مسجد، مینار پاکستان و دیگر جگہوں کا ٹرپ کروایا گیا۔فوٹو گرافرز نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ ایک تاریخی سفر تھا، اس کے نتیجہ میں پاکستان کا دلکش چہرہ ابھر کر سامنے آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button