کاروبار

سیکرٹری صنعت و تجارت کا گورنمنٹ گرلز ٹریننگ کاج جین مندر کا دورہ، مختلف شعبوں میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا

پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے چار سو سے زائد ادارے طلبہ طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں، احسان بھٹہ
لاہور (خبر نگار)سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے گورنمنٹ گرلز ٹریننگ کالج جین مندر کادورہ کیا اور کالج کے مختلف شعبوں میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔طالبات کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فراہمی میں ٹیچنگ سٹاف کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے سیکرٹری صنعت و تجارت نے کالج کی عمارت کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے 400سے زائد ادارے فنی تعلیم کے فروغ میں مصروف عمل ہیں، ان اداروں میں طلبہ طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کیا جارہا ہے،سیکرٹری صنعت و تجارت نے کہا کہ کورسز کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، کالج کی پرنسپل عظمی نادیہ نے سیکرٹری صنعت و تجارت کو ادارے کی تدریسی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button