
حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔گریجویشن میں کٹوتی ناقابل قبول ہے۔ رانا لیاقت علی
لاہور ( خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف ،طارق زیدی ،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، افضل کیانی، چوہدری رفیق ،طاہر وڑائچ، ظفر جمال ،رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، شیکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں۔مکان کا کرایہ دوگناہ سے بھی زیادہ ، ڈاکٹروں کی فیس میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے،اشیائے ضروریہ اساتذہ اور ملازمین کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ 80فیصد اساتذہ اور ملازمین مہنگائی کے ہاتھوں ڈیفالٹ کرچکے ہیں ۔حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔8جون کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گریند الائنس پاکستان کے پلیٹ فارم سے اساتذہ اور دیگر ملازمین اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے بھر پور احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں ۔گریجویٹی میں کٹوتی کسی صورت قبول نہیں۔حکومت ملازمین کے معاشی قتل سے باز رہے۔تنخواہوں اور پنشن میں 15یا 20فیصد اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیونکہ مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے






