ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا سپورٹس ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل اور سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے تیسرے اجلاس سے خطاب
لاہور (خبر نگار ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ، سپورٹس کی ترقی اور فروغ ہمارا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اگلے مالی سال میں وظائف اور دیگر سہولیات دیں گے، سپورٹس ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کریں گے، سپورٹس ایسوسی ایشنزکھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتں، اگلی نیشنل گیمز سمیت بڑے ایونٹس کی تیاری ابھی سے شروع کردی جائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل اور سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سلمان اقبال بٹ، نعیم اختر، ڈاکٹرنبیل احمد، مرزا ندیم بیگ، آصف اقبال، شیخ طارق، شرجیل ضیاء بٹ، وقار احمد، طارق گجر،امان اللہ شان، راجہ گوہر اقبال، پرویز احمد،آصف ناز کھوکھر ودیگر بھی شریک تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے وظائف سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کو اپنا ای میل ایڈریس اور فون نمبر فراہم کردیا گیا ہے،
میرے دروازے ہر وقت ان کے لئے کھلیں، سپورٹس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے مل کر کام کررہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔راجہ گوہر اقبال نے کہا ہے کہ چیس ایسوسی ایشن نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ منعقد کرایا جس کے انعقاد میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے بہت تعاون کیا جس پر ایسوسی ایشن شکر گزار ہے۔ اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ایسوسی ایشنز کے مسائل سنے اور سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔