جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل

جگر کے کینسر کا شکار کانسٹیبل ندیم اسلم کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے سمری حکومت پنجاب کو بھجوا دی۔

کانسٹیبل ندیم اسلم نے 17 برس محکمہ پولیس کو دئیے، اس مشکل وقت میں اسے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے ہر فرد کی صحت و ضروریات کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ملازمین کے بہترین علاج معالجے کے لئے پی کے ایل آئی(PKLI) اور جدید ٹیچنگ ہسپتالوں سے معاہدے کئے گئے ہیں اور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہاہے۔
آئی جی پنجاب نے جگر کے کینسر کا شکار کانسٹیبل ندیم اسلم کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے سمری حکومت پنجاب کو بھجوا دی ہے۔کانسٹیبل ندیم اسلم نے لاہور کے نجی ہسپتال سے 14 بار کیمو تھراپی کروائی اور علاج معالجے پر44 لاکھ 59 ہزار سے زائد لاگت آئی،ادائیگی کیلئے ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب حکومت سے رجوع کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں حوالہ دیا گیاہے کہ قوانین کی روشنی سے 15 لاکھ سے زائد میڈیکل بل کی ادائیگی کیلئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی میڈیکل بورڈ کی منظوری لازمی ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور کی جانب سے ریفر کردہ کیس متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پنجاب حکومت کو بھجوا دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ذاتی دلچسپی سے کانسٹیبل ندیم اسلم کا کیس تیار کروا کر حکومت پنجاب کو بھجوایا۔ حکومت کی منظوری، فنڈز اجرا کے بعد کانسٹیبل ندیم اسلم کو میڈیکل بلز کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،آئی جی پنجاب نے کہاکہ کانسٹیبل ندیم اسلم نے 17 برس محکمہ پولیس کو دئیے، اس مشکل وقت میں اسے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا، محکمہ اپنے وسائل سے بھی کانسٹیبل ندیم اسلم کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button