پاکستانسٹیسیاست

نوجوان مایوس ہو کر جلاوطن ہونے کا اقدام اٹھانے پر مجبور ہوچکے ہیں،خالد مسعود سندھو

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یونان میں کشتی کے ڈوبنے سے انسانی ہلاکتوں کے واقع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اموات کی ذمہ دار ہماری ناکام معاشی پالیسیاں ہیں۔ ملک کے نوجوان مایوس ہو کرجلاوطن ہونے کا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے حالات سب کے سامنے واضح ہیں- ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام نوجوانوں پر بری طرح اثر انداز ہورہا ہے ۔ لاکھوں نوجوان مہنگائی ، بے روزگاری اور غیر یقینی معاشی و سیاسی صورت حال میں اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں، یہی وجہ ہے کہ جان کی پروا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے بھی یورپ و دیگر ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں- ہمارے نوجوان اچھی زندگی گزارنے اور روشن مستقبل کے خواب لیے غیر قانونی طریقے سے خطرناک راستے سے یورپ کا سفر شروع کرتے ہیں۔یہ مایوسی اور بدقسمتی ہی ہے کہ ہمارے نوجوان پاکستان چھوڑ کر دوسرے ممالک جانا چاہتے ہیں-
اگر حکومت نے ان کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تو آنے والے وقت میں اللہ نہ کرے پاکستان کو مزید بڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ہیومن ٹریفکنگ پہ باقاعدہ قانون سازی کرے اگر قانون موجود ہے تو اس پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مزید نوجوان اپنی جانوں کا نقصان نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button