
پٹرولنگ ٹیمیں براہ راست پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوں گی، ایم ڈی محمد کامران خان
لاہور (خبر نگار)
جرائم کے سدباب اور موثر پٹرولنگ کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈولفن فورس کے 50اہلکاروں کو پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں نصب جدید آلات و سافٹ وئیرز بارے تربیت مکمل کردی ہے۔پٹرولنگ فورس شہر میں گشت کے دوران گاڑیوں میں نصب ٹیبلیٹس اور جدید سافٹ وئیرز استعمال کر سکے گی۔گاڑیوں میں کریمنلز کا مکمل ریکارڈ بھی دستیاب ہوگا جس میں کسی بھی مشکوک شخص یا سواری کو فوری چیک کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمدکامران خان کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ ٹیمیں براہ راست سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوں گی۔گاڑیوں میں اشتہاری ملزمان کا ڈیٹا، ای چالاننگ اور کیمروں کے لائیو ویو کی سہولت موجود ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیبلیٹس نصب کیں۔پی آر یو کی گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔







